سندھ میں رینجرز اختیارات ختم ہونے کا آج آخری دن ہے

سندھ میں رینجرز اختیارات ختم ہونے کا آج آخری دن ہے

سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر شیش و پنج کا شکار ہے ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ حکومت نے معاملے پر ٹال مٹول شروع کردی ہے،آج رات بارہ بجے کے بعد رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو جائییں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی جس میں رینجرز اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی گئی، سمری میں رینجرز کو دہشتگردی ایکٹ انیس سو ستانوے کی شق چار کے تحت خصوصی اختیارات دئیے جانے ہیں، اسی کے تحت رینجرز کو چھاپوں گرفتاریوں اور تفتیش کی اجازت ہو گی، وزیراعلی سندھ نے سمری پر تاحال دستخط نہیں کئے،،، جس کی وجہ سے معاملہ ایک بار پھر شیش و پنج کا شکار ہے، سندھ حکومت اس سے پہلے بھی کئی بار رینجرز اختیارات کے معاملے پر ٹال مٹول کرتی رہی ہے۔

Most Popular