ملک کے دیگر شہروں میں بھی کارروائی کے دوران اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ملک کے دیگر شہروں میں بھی کارروائی کے دوران اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اصغر کےنام سے ہوئی ہے۔ پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے تحت آباد روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد سے بارودی مواد بھی برآمدکیا گیا۔ پشاور میں تھانہ خان رازق شہید پہاڑی پورہ اور مچنی گیٹ کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چون مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ بھکر میں کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران چار اشتہاریوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دنیا پور میں لودھراں پولیس، ایلیٹ فورس، حساس اداروں نے بستی بہاول گڑھ میں سرچ آپریشن کے دوران ستائیس گھروں کی تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران تریپن افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Most Popular