اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ ملک محمد احمد خاں

اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ ملک محمد احمد خاں

قصور۔14 دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کررہاہے‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں روزگارکے مواقع فراہم ہونگے اورپاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عدلیہ کا فیصلہ قبول کرناہوگا‘ یہ وقت قوم میں انتشارپیداکرنے کا نہیں بلکہ قوم کو متحدکرنیکاہے۔

Most Popular