جعلی ادویات کے استعمال سے ملک میں ہر سال بہت سی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ خواجہ شاہد سکا

جعلی ادویات کے استعمال سے ملک میں ہر سال بہت سی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ خواجہ شاہد سکا

فیصل آباد (آن لائن)صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے استعمال سے ملک میں ہر سال بہت سی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں لیکن انسانیت کے یہ دشمن اپنامکروہ دھندا جاری رکھے ہوئے ہیںانکے خلاف سزائے موت کا قانون بنایا جائے انہوں نے وزیر اعلی کی ہدایت پرمحکمہ صحت اور ٹاسک فورسز کی جانب سے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈاﺅن اور ادویات کی چیکنگ غیر ملکی لیبارٹری سے کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اس اقدام کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور عوام کو دوا کے نام زہرخریدنے اور کھانے سے بچایا جا سکے گاانہوں نے کہا کہ صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد اس سلسلہ میں حکومت سے بھر پور تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریاں قتل گاہیں اورانکے مالکان دہشت گرد ہیں جو نہ صرف عوام کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں بلکہ انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیںصدر انجمن تاجران سٹیخواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنماﺅںمرزاطالب صدیق بیگ ، حافظ طاہر جمیل میاں،مرزا محمد شفیق، شیخ محمد سعید اور دیگر نے کہا کہ بہت ہو چکا حکومت اس مافیا کے کسی دباﺅ میں آئے بغیر اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث اداروں اور افراد کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ عوام کو دوا کے نام زہرخریدنے اور کھانے سے بچایا جا سکے گا انہوں نے کہا حکومت کی طرف انعام کااعلان بھی آچھا فیصلہ ہے اس طرح لوگوں میں اپنے ارد گرد اس قسم کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کر پکڑنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

Most Popular