شارجہ: دو کاروں کی ٹرک سے ٹکر،2 پاکستانی جاں بحق۔

 شارجہ: دو کاروں کی ٹرک سے ٹکر،2 پاکستانی جاں بحق۔

شارجہ سٹی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) شارجہ میں دو کاریں ایک ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حادثہ شیخ محمد بن زائد روڈ پر پیش آیا جہاں پر پیش آنے والے اس ٹریفک حادثہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک کار میں ایک پاکستانی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ جارہاتھا جو دونوں اس حادثہ میں زخمی ہو ئے ہیں جبکہ دوسری کار کو صرف ایک پاکستانی ڈرائیور اکیلاہی چلارہا تھا۔ شارجہ کی مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور ہائی وے پر داخلہ کے وقت غفلت سے کام لینے کی وجہ سے پیش آیا ۔

Most Popular