واپڈا مزدور اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کر نے کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ خورشید احمد خان

واپڈا مزدور اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کر نے کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ خورشید احمد خان

سرگودھا(آن لائن)مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین سے بی اے خورشید احمد خان نے دورہ سرگودھا کے موقع پر سرکل آفس کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا مزدور اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کر نے کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں، انہوں نے اتھارٹی پر واضح کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی آفیسر بغیر ٹی اینڈ پی اور ارتھ کے کام نہ کروائے ،واپڈا مزدوروں نے ہر مشکل وقت میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کا اتحاد مثالی ہے ، واپڈا مزدوروں کے مسائل کے حل کرنے کےلئے حکومتی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سپرٹینڈنٹ انجینئر شفیق الحسن نے کہا کہ لائن سٹاف محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہے، انہیں بغیر ٹی اینڈ پی اور ارتھ کے کام نہیں کروایا جائے گا، اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،زونل چیئرمین محمد خان نیازی، جائنٹ سیکرٹری محمد حسین قریشی، زونل سیکرٹری حاجی الیاس منا،عبدالرشید خان نیازی، عبدالحمید شاہ،ملک نور محمد،چوہدری آئت محمد میکن، چوہدری سرفراز احمد ہندل،عبدالغفار گجر، نورالحسن و دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر خورشید احمد خان نے اعلان کیا کہ کلیریکل سٹاف، میٹر ریڈرز، ڈرائیورز، سپرٹینڈنٹ حضرات، پی اینڈ جی ایس او سٹاف کے مطالبات،،مختلف کیڈرز اور ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن پر پیپکو کے احکامات کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے گا،اور میٹر ریڈرز کو پانچ ہزار روپے خصوصی الاﺅنس کا اجراءبلا تفریق یقینی بنایا جائے ۔

Most Popular