پتوکی میں ٹینکر کی رکشہ کو ٹکر سے طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے

پتوکی میں ٹینکر کی رکشہ کو ٹکر سے طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے

پتوکی میں حبیب آباد ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹینکربے قابو ہوکر رکشہ سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور رکشے میں سوار طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیم نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے حادثے کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے طالب علم اور رکشہ ڈرائیور کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

Most Popular