پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کا سنٹرل انڈکشن پوسٹ گریجویٹس پالیسی کے خلاف احتجاج جاری

پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کا سنٹرل انڈکشن پوسٹ گریجویٹس پالیسی کے خلاف احتجاج  جاری

پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز سینٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف سرپا احتجاج ہیں .ینگ ڈاکٹرزکا مطالبہ ہے کہ محکمہ صحت سینٹرل پالیسی کا فیصلہ واپس لے۔ مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پھر نیا لائحہ عمل دیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ لاہور کے میو ، سروسز ، جناح ، گنگارام ، چلڈرن اور جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی بند رکھی ہے۔ دو دراز علاقوں سے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا برا حال ہے۔ مریض بے یارومددگار پڑے ہیں محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کا ایک گروپ ہڑتال کر رہا ہے جس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑرہا ان کی جگہ سینئیر ڈاکٹر اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

Most Popular