کراچی میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد سیکرٹری داخلہ نے غفلت برتنے پرمحکمہ شہری دفاع کے دو افسران کو معطل کر دیا

کراچی میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد سیکرٹری داخلہ نے غفلت برتنے پرمحکمہ شہری دفاع کے دو افسران کو معطل کر دیا

سیکرٹری داخلہ نے محکمہ شہری دفاع کے دوافسران ایڈیشنل کنٹرولر ضلع جنوبی مرزا خورشید بیگ اورڈپٹی کنٹرولر شہزاد عالم کومعطل کردیا۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران نے فرائض میں کو تاہی کی۔ جس پر انہیں معطل کیا گیا ۔ دو نوں افسران نے رواں سال ریجنٹ پلازہ کے دفاعی آلات کی جا نچ پڑتال نہیں کی ۔اہلکاروں نے نہ ہی سالانہ سند جاری کی ۔تاہم محکمہ شہری دفاع کی جانب سے گزشتہ سال مئی میں سند جاری کی تھی۔ جس کے بعد محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ریجنٹ پلازہ کا دورہ نہیں کیا

Most Popular