کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم وحید عرف جھنگو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ادھر نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں عبدالرشید اور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، دوسری جانب عزیزآباد نمبر ایک میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مختار نامی شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Most Popular