گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے

گوجرانوالہ میں نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے۔ قتل کئے گئے تین افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تین افراد کے قتل پر علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروکارلائیں گے۔

Most Popular