لاہور خودکش حملے میں 10 سے 15 کلو مواد استعمال کیا گیا۔

لاہور خودکش حملے میں 10 سے 15 کلو مواد استعمال کیا گیا۔

(نیوزڈیسک)لاہور خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی، جس کے مطابق خودکش حملہ آور دھماکے سے ایک گھٹنہ پہلے چئیرنگ کراس پہنچا، حملہ آور پیدل آیا اور پولیس افسران کے درمیان دھماکا کردیا۔ دھماکا چھ بجکر دس منٹ پر ہوا، زیادہ تر افراد کی شہادت سر وں پر بال بیرنگ لگنے سے ہوئی۔ حملہ آور نے سفید شلوار قمیض اور کالی جیکٹ پہن رکھی تھی جس کی عمر بیس سے پچیس سال تھی، دھماکے میں سات سے آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،،، دوسری جانب تفتیشی حکام نے خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاءکو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری منتقل کر دیا

Most Popular