لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی کی بیٹی کے ہاتھوں ملازم کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ وقت نیوز نے حاصل کر لی

لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی کی بیٹی کے ہاتھوں  ملازم کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ وقت نیوز نے حاصل کر لی

لاہور کے علاقہ اکبری گیٹ میں رکن پنجاب اسمبلی شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے تشدد سے ملازم ہلاک ہو گیا تھا جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ وقت نیوز نے حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق مقتول اختر کے جسم پر تشدد کےسولہ نشانات موجود ہے ، جسم کےنازک حصوں پر گہری ضربیں بھی موت کی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے،پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کے دوران جسم پر نوکیلی چیز کا بھی استعمال کیا گیامقتول کی چھاتی۔پیٹ اور ٹانگوں پر تشدد کےزیادہ نشانات موجود ہے، اختر کو استری سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات کافی پرانے ہیں اختر کے قتل میں نامزد ملزمہ فوزیہ نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے

Most Popular