حکومت پنجاب کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔
حکومت پنجاب نے نئے مالی سال میں سرکاری افسروں اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس سے افسر و ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں۔وفاق کی تجویز پر حکومت پنجاب نے سول افسروں اور ملازمین کیلئے 50 فیصد ایڈہاک الائو نس بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے 10 فیصد اضافہ کی منظوری دی تھی۔ وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تین جولائی کو جاری کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ سے ایوان وزیر اعلی کو مراسلہ ارسال نہیں کیا گیا، مراسلہ موصول ہونے کے بعد تنخواہوں میں اضافے کی باقاعدہ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔