کراچی:رینجرزکی کارروائی، سہراب گوٹھ سے 3 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی:رینجرزکی کارروائی، سہراب گوٹھ سے 3 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

رينجرز نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ميں کارروائی کرتے ہوئے ڈکيتی اور اسٹريٹ کرائم ميں ملوث انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو پہلوان گوٹھ کے علاقے ميں اے ٹی ايم ميں ڈکيتی کی واردات کی ويڈيو سامنے آنے کے بعد گرفتار کيا گیا۔ ملزمان امجد بنگش، ملک ياسرعباس اور محمد اصغرعرف مشين دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔ رینجرز نے ٹيکنيکل مانيٹرنگ اور گرائونڈ سرويلنس کے ذريعے پہلے گروہ کے سربراہ امجد بنگش کو پکڑا اور پھر اس کی نشاندہی پر اس کے دو دیگر ساتھی بھی پکڑ لیے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو پوليس کے حوالے کر ديا گیاہے۔ رينجرز نےعوام سے اپيل کی ہے کہ جرائم پيشہ عناصر کی اطلاع رینجرز کی کسی بھی قریبی چيک پوسٹ یا ہيلپ لائن ون ون زیرو ون پر دیں۔

Most Popular