پشاورمیں پولیس اورفورسزکےسرچ آپریشن میں50 سےزائد مشتبہ افرادکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیاگیا

پشاورمیں پولیس اورفورسزکےسرچ آپریشن میں50 سےزائد مشتبہ افرادکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیاگیا

پشاورکےعلاقے ہشت نگری اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور فورسز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Most Popular