چارسدہ کی شبقدرکچہری میں ہونیوالے خود کش دھماکےکا ایک اورزخمی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا

چارسدہ کی شبقدرکچہری میں ہونیوالے خود کش دھماکےکا ایک اورزخمی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا


چارسدہ کی شبقدر کچہری میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالا پچاس سالہ شخص فضل پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ڈاکٹروں نے زخمی شخص کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ چارسدہ کی شبقدر کچہری میں خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں،چھ خواتین اوردوبچوں سمیت سترہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حملے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن کو شب قدر ہسپتال اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Most Popular