کوئٹہ میں پولیس اورایف سی کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 24مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا

 کوئٹہ میں پولیس اورایف سی کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 24مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا


کوئٹہ میں ایف اور پولیس نے سمنگلی اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چوبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر،افغان ریفیوجی کارڈز بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Most Popular