حیدر آباد میں گرمی کا سستا توڑ شہریوں نے ڈھونڈ نکالا

حیدر آباد میں گرمی کا سستا توڑ شہریوں نے ڈھونڈ نکالا

حیدر آباد میں سورج سوا نیزے پر پہنچا تو شہریوں کا گنے کے رس کی مشنیوں پر رش بڑھ گیا ،، شہریوں کے مطابق گنے کا رس نہ گرمی بھگانے کا سستا توڑ ہے بلکہ یہ مختلف امراض سے بھی دور رکھتا ہے ،، شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گنے کے رس کی ریڑھیاں لگی ہیں ،، مہنگائی کے اس دور میں جہاں پھل عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے وہیں گنے کا رس شہریوں کو ٹھنڈک اور تسکین پہنچاتا ہے،، شہری اپنی فیملیز سمیت بڑی تعداد میں گنے کے رس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ،،

Most Popular