کمشنر کراچی نے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کردی

کمشنر کراچی نے ریڈ زون  میں دفعہ  144 نافذ کردی


کمشنر اعجاز احمد خان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمی پر پا پندی ہے جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی کے مطابق ریڈ زون میں جلسے،جلوس اور سیاسی اجتماع کی ممانعت ہے،ریڈ زون میں بڑی تعداد میں سرکاری عمارتیں اورحساس اداروں کے دفاتر اور اسپتال موجود ہیں،، بیان میں کہا گیا ہے ریلیوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

Most Popular