گوادر میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کو سپرد خاک کردیا گیا

گوادر میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کو سپرد خاک کردیا گیا


گوادر میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مزدوروں کی لاشیں جب آبائی علاقے نوشہرو فیروز پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا،،، ہر آنکھ اشکبار تھی،،، غم سے نڈھال جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ دھاڑیں مارتے اور ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے،،، مزدوروں کی نماز جنازہ آبائی علاقے محراب پور کے گاؤں صدیق لاکھو میں ادا کی گئی جس میں رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،،، جاں بحق ہونے والے تین مزدور سگے بھائی تھے جبکہ دو مزدوروں کی عیدالفطر کے بعد شادی ہونا تھی،،، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔۔

Most Popular