چیف جسٹس آف پاکستان انور ظیہر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظیہر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالتوں  کی  عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سینٹرل جیل کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہوچکے ہیں ۔گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا۔ملک میں کئی دردناک واقعات ہوئے جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی دس عدالتوں کا قیام دہشتگردی سے نمٹنے کی کڑی ہے اور دیگر صوبوں میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔ تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس مشیر عالم ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب اور دیگر ججز بھی شامل تھے، سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی عمارت کا کام دسمبر دوہزار سولہ میں بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا

Most Popular