کراچی پولیس نے نوکری کا جھانسا دے کر پنجاب سے لائی لانے والی لڑکی بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی جانے والی جواں سال لڑکی کائنات کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایوب کائنات کو پولیو ورکر کی نوکری کا جھانسا دے کر لایا اور اسے فروخت کرنا چاہتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے دیگر تین ساتھیوں کوبھی گرفتار کر لیا ہے جو کراچی میں گٹکے کا کاروبار کرتے تھے۔پولیس نے ملزم نیازعلی، جدام اورعزیز کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔