ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون جاری

ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس بار چھاپہ مارا گیا،، لاہور کے علاقے سمن آباد میں جعلی کیچپ بنانے والی فیکٹری پر ۔ اے ڈی جی آپریشن رافعہ حیدر کے مطابق جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ،، 7 ہزار کلو جعلی کیچپ برآمد کر لی ، فیکٹری سمن آباد کے رہائشی علاقے میں کام کر ہی تھی،، کیچپ کی تیاری میں سٹارچ اور کیمیکل شامل کیے جا رہے تھے، موقع پر کیے گئے ٹسٹوں میں ملاوٹ ثابت ہوئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام ناقص کیچپ موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ، فیکٹری مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،، ادھر گٹکا برآمد ہونے پر فیروز پور روڈ پر گودام سیل کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا گیا ،،

Most Popular