اسلام آباد ایکسپریس وے کے سوہان اور کھنہ انٹرچینجز پر تعمیراتی کام دو ارب روپے کی لاگت رواں سال کے آخر تک مکمل ہوگا۔

اسلام آباد ایکسپریس وے کے سوہان اور کھنہ انٹرچینجز پر تعمیراتی کام دو ارب روپے کی لاگت رواں سال کے آخر تک مکمل ہوگا۔

اسلام آباد ایکسپریس وے کے سوہان اور کھنہ انٹرچینجز پر تعمیراتی کام رواں سال کے آخر تک مکمل ہو گا۔ اس منصوبہ پر دو ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ سی ڈی اے کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کھنہ اور سوہان انٹرچینج پرتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ منصوبے پر ارتھ ورک اور سٹرکچر پر کام ہو رہاہے۔ چیئرمین سی ڈی اے و میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایت پردونوں انٹرچینجز پر کام مقررہ مدت رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیاجائے گا۔ اس منصوبے پر دو ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سی ڈی اے نے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک روڈ کی توسیع اور کرال انٹرچینج پر تعمیراتی کام مقررہ مدت میں پورا کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سوہان انٹرچینج پر بھی تعمیراتی کام بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر رمضان المبارک میں بھی کام جاری رکھا جائے گا۔

Most Popular