حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے 765 ویں عرس کی تقریبات سہون شریف میں شروع ہوگئیں

  حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے 765 ویں عرس کی تقریبات سہون شریف میں  شروع ہوگئیں

سہون شریف میں حضرت ابو عثمان المروندی المعروف لال شہباز قلندر کے عرس کی تین روز تقریب کا افتتاح گورنرسندھ محمد زبیر نے کیا۔ گورنرسندھ ،صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور دیگر اراکین اسمبلی نے درگارہ پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ لعل شہباز قلندر کے عرس کی پورے برصغیر میں بہت اہمیت ہے۔ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترانتظامات ہیں۔ درگاہ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے درگاہ کی بحالی کیلئے بہت تیزی سےکام کیاہے۔ عرس میں روحانی محافل،،،محفل سماع اور دیگر محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گرمی کے باعث زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگا دی گئی ہیں۔ عرس میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور زائرین کو سخت چیکنگ کے بعد مزار کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

Most Popular