پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمختلف شہروں میں ناقص دودھ کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 24 ہزار لیٹرسے زیادہ دودھ ضائع کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمختلف شہروں میں ناقص دودھ کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 24 ہزار لیٹرسے زیادہ دودھ ضائع کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاﺅن صبح سویرے شروع ہوا ،ناکے لگا کرشہروں کے داخلی راستوں اور دوکانوں پر دودھ کی چیکنگ کی گئی،،لاہور میں175گاڑیوں میں موجود 90ہزار لیٹر کی چیکنگ کی گئی ، 7ہزار 110لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا، گوجرانوالہ میں89گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی ،گوجرانوالہ میں 5ہزار 570لیٹر ملتان میں ایک ہزار 890لیٹرفیصل آباد میں 4ہزار 50لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا،،فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں بھی 16گاڑیوں میں موجود6ہزار 68 لیٹر ناقص دودھ موقع پرضائع کردیا ،،فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے،سب سے زیادہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی،،،فوڈ اتھارٹی نے مختلف اوقات میں دکانوں پر بکنے والے دودھ کی باقاعدگی سے چیکنگ کے لیے سپیشل آپریشن ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں

Most Popular