راولپنڈی:2گروپوں کےدرمیان فائرنگ،1 خاتون جاں بحق،5 افرادزخمی، 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:2گروپوں کےدرمیان فائرنگ،1 خاتون جاں بحق،5 افرادزخمی، 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی کےتھانہ صادق آبادکی حددو میں ایک مینار والی مسجد کےقریب معمولی تکرار پردوگروپوں میں مسلح تصادم ہوا،دونوں جانب سے ہونےوالی فائرنگ کی زد میں آکر خاتون مظعمر بی بی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئی،خاتون کے اہلخانہ نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کی ایمرجنسی میں مخالف گروپ پرفائرنگ کی جسکے نتیجے میں وارڈ ماسٹرنعمان سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس نے موقع پرپہنچ کر چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہسپتال میں فائرنگ کے باعث ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروس معطل کردی تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کےبعدصورتحال معمول پر آئی۔

Most Popular