شیخوپورہ میں فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا

شیخوپورہ میں فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا

شیخوپورہ لاہور روڑ پر واقع فرنیچر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ گودام میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے ملحقہ پلاٹ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ، جو ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی جلکر خاکستر ہوگئیں۔ تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا ۔ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچرجل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

Most Popular