لاہور: شادی والے گھر سامان بجلی کی تاروں کو چھونے سے3 نوجوان جاں بحق ہوگئے

لاہور: شادی والے گھر سامان  بجلی کی تاروں کو چھونے سے3 نوجوان جاں بحق ہوگئے

لاہور میں کرنٹ لگنے کے باعث ہلاکتوں کا واقعہ ہربنس پورہ کے محلہ رشید پورہ میں ایک شادی والے گھر میں پیش آیا،جہاں دلہا کا بھائی اور اسکے دو دوست جہیز کا سامان مکان کی بالائی منزل پر منتقل کررہے تهے کہ اس دوران سامان بجلی کی مين تار سے چهو گيا،کرنٹ لگنے سے تينوں نوجوان بری طرح جهلس گے جنہيں ہسپتال منتقل کيا گيا لکين وه جانبر نه ہوسکے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی۔
جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20سے 25 سال کے درمیاں تھی،، اہل علاقہ کاکہنا تھا کہ حادثہ جابجا خطرناک طریقے سے لٹکتی بجلی کی تاروں کی وجه سے پيش آيا
پوليس نے حادثے کا شکار ہونے والوں تينوں نوجوانوں کی ميتوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقين کے حوالے کر ديا هے

Most Popular