لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی زد میں آنےوالےریلوے ملازمین کو گھروں کا کرایہ آٹھ ماہ بعد بھی نہ مل سکا

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی زد میں آنےوالےریلوے ملازمین کو گھروں کا کرایہ آٹھ ماہ بعد بھی نہ مل سکا

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے راستے میں دیگر آبادیوں کی طرح ریلوے کوارٹر بھی آگئے تھے،،بوہڑوالاچوک کے قریب بوگی روڈ پر پچیس کوارٹرز کو گرایا گیا تھا،،جس کی مد میں ایل ڈی اے نے ریلوے حکام کو پینتس کروڑ روپے سے زائد ادا کیے تھے،،ساتھ ہی بے گھرافراد کے گھروں کےکرائے کےلیے بھی تریسٹھ لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی،، جو پچیس گھرانوں کے لیے ڈیڑھ سال کا کرایہ تھا،،
جنوری میں ریلوے ملازمین سے گھر فوری طور پر خالی کرائے گئے لیکن کرائے کی رقم انہیں نہیں دی گئی،،جس سےکلاس فور اور کلاس تھری کےسولہ ہزار تنخواہ لینے والے یہ ملازم شدید مالی مشکلات کاشکار ہیں،،دوسری طرف وزارت ریلوے نے نئے فلیٹوں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے لیکن بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی رہائشوں کا کرایہ دینے پر تیار نہیں،،

Most Popular