مظفر آباد میں وادی نیلم کے قریب کار کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے

 مظفر آباد میں وادی نیلم کے قریب کار کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے

مظفر آباد میں وادی نیلم کے قریب کار بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں کار میں سوار آٹھ میں سے چھ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کار میں سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے چھ افرد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ مظفر آباد میں کچھ روز قبل بھی اسی مقام پر وین دریا میں گری تھی۔

Most Popular