کراچی: لیاری اور صدر میں رینجرز اورپولیس کے ساتھ مقابلہ،1 ملزم ہلاک ،4 گرفتار۔

کراچی: لیاری اور صدر میں رینجرز اورپولیس کے ساتھ مقابلہ،1 ملزم ہلاک ،4 گرفتار۔

رینجرز نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، رینجرز کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والا ملزم صغیر بلوچ عرف سمیر ہلکا مارا گیا، جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے ، دوسری جانب صدرکے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے 2 زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان دکانوں میں تالے توڑ کر نقب زنی کرنے آئے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی کوشش ناکام بنادی، ادھر قائد آباد پولیس نے مظفرآباد کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

Most Popular