آئین کے بنیادی حقوق تمام شہریوں کیلئے یکساں ہیں
لاہور میں ویمن ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہناتھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس تحریری شکل میں آئین موجود ہے،، آئین کے بنیادی حقوق تمام شہریوں کیلئے یکساں ہیں،، آئین جنسی امتیاز کےبغیرہرشہری کےحقوق کےتحفظ کی ضمانت دیتاہے،، ججزفیصلہ کرتےوقت قانون کو مدنظر رکھنےکےپابند ہیں،، انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف کودفن کرنےکےمترادف ہے ،، بطورجج ہمیں سائل کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے،، ایساسسٹم بناناہوگا جہاں خاتون آسانی سے مسئلہ بتاسکے ،، جج عدالتوں کے ماحول میں بہتری کیلیے کردار ادا کرتے رہیں،،
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے شعبے میں خواتین کی مشکلات کا احساس ہے،ہائیکورٹ میں کیس مینجمنٹ کی کوشش کی ہے،، ایک دو اقدامات سے خواتین کے مسائل کا حل ممکن نہیں ،، اس کیلئے سہولت سینٹر کا آغاز کر دیا ،، منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عدالتوں میں 12لاکھ کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ 4 ماہ میں 5 ہزار سے زائد ریفرنس دائر کئے گئے،،