محرم الحرام میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محرم الحرام میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری  پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ میں آٹھ سے دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق محرم الحرام میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند ہے ، پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں ساٹھ روز کیلئے اسلحے کی نمائش، سادہ لباس سیکیورٹی گارڈ کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے،جب کہ سندھ بھر میں آٹھ سے دس محرم کے دوران ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔دوسری جانب کراچی میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ایک اور جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق عام افراد پر پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Most Popular