پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر چوہدری ندیم اصغر کی پیرس آمد،جیالوں نے پرُ جوش استقبال کیا

پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر چوہدری ندیم اصغر کی پیرس آمد،جیالوں نے پرُ جوش استقبال کیا

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے )پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر چوہدری ندیم اصغر کی پیرس تشریف آوری پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے ورکرز اور جیالوں نے ان کے اعزاز میں لاپیلس ریسٹورنٹ پر ایک دعوت کا اہتمام کیا ۔ اس دعوت میں پپیپلز پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ نے فرانس کے اپنے دورہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ میں یورپ میں پیپلز پارٹی کے تمام ورکرز سے ملاقات کر کے ان کے خیالات چئیرمین کو پیش کروں ۔ میں نا تو کسی کو پارٹی کے کسی عہدے پر نامزد کر سکتا ہوں اور نہ ہی کسی کی اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکتا ہوں میں آپ تمام دوستوں اور پی پی ہی کے جیالوں کے خیالات چئیرمین کی خدمت میں پیش کروں گا اور یہ فریضہ پوری ایمانداری سے ادا کروں گا۔ اس حوالے سے آخری فیصلہ چئیرمین جناب بلاول بھٹو زرداری ہی کریں گے ۔ .اس سے پہلے اسٹیج سیکرٹری سینئر راہنما پیپلز پارٹی قاضی عامر لطیف نے کہا کہ ہم سب ورکرز متحد ہیں اور اس کا تمام سہرا کامران یوسف گھمن کو جاتا ہے جنہوں تمام دوستوں کو پارٹی پلیٹ فارم پر متحد کیا اور پارٹی کے جھنڈے تلے سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ان کو ہی آئندہ پی پی پی فرانس کی ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ وہ پارٹی کو اسی طرح لے کر آگے چلتے رہیں۔ آخر میں ملک منیر احمد نے تمام شہداء کے ایصال ثواب اور قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کےلئے دعا کروائی ۔

Most Popular