پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوسلو کنونشن میں یورپ کی تمام تنظیمات توڑنے کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے اوسلو کنونشن میں یورپ کی تمام تنظیمات توڑنے کا اعلان کردیا۔

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوسلو کنونشن میں پیپلز پارٹی یورپ کی تمام تنظیمات توڑنے کا اعلان کردیا۔ ناروے کے شہر اوسلو میں یورپ بھر سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ورکروں کی تمام شکایات سنیں ۔ تمام ممالک سے آئے ہوئے راہنماؤں نے چیئرمین سے پارٹی میں گروپنگ ، عرصہ دراز سے یورپ میں پارٹی الیکشن نہ ہونے ، یورپ کے ہر ملک میں پیپلز پارٹی کے کئی گروپ ہونے اور اوورسیز صدر کی پارٹی معاملات میں دلچسپی نہ لینے اور یورپ میں پارٹی میں گروپنگ کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہ کرنے کی شکایات کیں ۔ پارٹی اجلاس میں پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر راہنماؤں کامران یوسف گھمن فرانس اور زاہد عباس شاہ جرمنی کی پیپلز پارٹی اوورسیز کے صدر کی کارکردگی پر سخت تنقید اور یورپ میں پی ہی پی کو از سر نو آرگنائز کرنے کے مطالبے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کے مشورے سے فوری طور پر یورپ کی تمام تنظیمات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی یورپ کے راہنماؤں اور ورکرز نے کامران یوسف گھمن اور زاہد عباس شاہ کو سخت خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے پارٹی ورکرز کا دیرینہ مطالبہ چیئرمین کے گوش گزار کیا ۔پارٹی ورکرز نے تنظیمات توڑنے کے بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Most Popular