پشاور: سی این جی فلنگ کے دوران دھماکہ، 11 افراد زخمی
پشاور کے علاقے شیرو جنگی میں سی این جی اسٹیشن پر فلنگ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شیرو جنگی میں ایک مسافر وین کا گیس سلنڈرفلنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 11افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ، سات افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ چار زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔