اسلام آباد کے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سفارتکار کا انٹری کارڈ استعمال کرنے پر حراست میں لئے گئے چینی باشندے کو رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم چینی سفارت کار کا انٹری کارڈ استعمال کرکے دوست کو چھوڑنے جانا چاہتا تھا۔ ملزم کا دوست غیرملکی پروازسی اے نائن فورسکس پر بیجنگ جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکار نے چینی شخص کی شناخت کی جبکہ سفارت خانےکی مداخلت پرچینی شخص کو چھوڑ دیا گیا۔ چینی سفارت کارنے بھی ملزم کو سفارتکار کا دوست بتایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی سفارت کار کا کارڈ غلط طور پراستعمال کیا گیا جسکو منسوخ کرانے کے لئے قبضے میں لیا گیا ہے۔