کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کھربوں روپے مالیت کی زمین پر قبضے کا انکشاف
کراچی میں قبضہ مافیا سرگرم ہے، اورنگی ٹاون کے مختلف سیکٹرز میں سرکاری سکول اور کالج کی کھربوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے، جبکہ رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کرکے رہائشی گھر اور کمرشل عمارتیں بنادی گئی ہیں، ادھر کے ایم سی نے بھی کارروائی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کے ایم سی کے مطابق کراچی میں جن رفاعی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کی جائیں گی وہاں کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، اگلے ہفتے سے کے ایم سی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اورنگی میں ایک گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا جس کی ہدایت میئر کراچی کی جانب سے دی جاچکی ہے،کے ایم سی ٹاسک فورس کو آپریشن کیلئے فہرست فراہم کردی گئی