سوائن فلو کا شکار مزید2افراد دم توڑ گئے۔ مرض سے ہلاکتوں کی تعداد23 ہوگئی
ملتان اور جنوبی پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نشترہسپتال میں زیر علاج مزید دو مریض دم توڑ گئے۔ اسی سالہ مرد اوراڑتالیس سالہ خاتون کا تعلق ملتان سے ہے۔ سوائن فلو کا شکار بن کرکے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد تئیس ہوگئی ہے۔ نشترہسپتال میں اب بھی چوبیس مریض زیرعلاج ہیں۔ جنوبی پنجاب کے مختلف شہرو میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کو نشتر ہسپتال لایا جارہا ہے۔ ہسپتال ذرئع کے مطابق سوائن کے شبہ میں ایک سو چوراسی مریض لائے گئے ہیں جن میں سے مزید دو افراد کے خون میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔