راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

راولپنڈی میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریلوے پولیس  کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شکر گڑھ کا رہائشی ریلوے پولیس اہلکار راولپنڈی میں کینٹ اسٹیشن پر تعینات تھا۔ کانسٹیبل محمد صدیق ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ائیرپورٹ کے قریب اس پر فائرنگ کردی۔ کانسٹیبل صدیق کو سات سے آٹھ گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Most Popular