شہر قائد میں ہونے والی حالیہ مون سون کی بارشیں شہریوں کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن گئیں،

شہر قائد میں ہونے والی حالیہ مون سون کی بارشیں شہریوں کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن گئیں،

کراچی میں گزشتہ کئی دنوں کی طرح آج بھی موسم سہانا ہے ،،،، آسمان پر سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی،ملیر ،کورنگی ایم اے جناح روڈ، ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ایک طرف جہاں موسم سہانا ہے وہیں بارش کے باعث جمع ہونے والا پانی شہریوں کے لئے زحمت بن گیا ،، شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر جا بجا بارش کا پانی جمع ہے جس سے یہ سڑکیں جوہڑ اور تالابوں کا منظر پیش کرتی نظر آرہی ہیں شہریوں نے سڑکوں سے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے پر مایو سی کا اظہار کیا ہے شہری محکمہ موسمیات کے مطبق شہر میں ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے،،، کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا، کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ محمد شکیل وقت نیوز کراچی ۔

Most Popular