وزیراعلی پنجاب کی نگری میں رکشہ ڈرائیور چالان ہونے پر احتجاجاٰ بجلی کے بڑے پول پر چڑھ گیا

وزیراعلی پنجاب کی نگری میں رکشہ ڈرائیور چالان ہونے پر احتجاجاٰ بجلی کے بڑے پول پر چڑھ گیا

سٹی ٹریفک پولیس کے مبینہ رویے کے خلاف رکشہ ڈرائیور کا انوکھا احتجاج،،، بھاری چالان کرنے پر معمر رکشہ ڈرائیور ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب بجلی کے ہائی ٹنشن تاروں کے پول پر چڑھ گیا،،، واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی،،، پولیس اور ریسکیو عملہ نے بھی پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو نیچے اتارنے کی کوششیں شروع کردی،،، تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد رکشہ ڈرائیور کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔۔رکشہ ڈرائیور کے مطابق ٹریفک پولیس نے ناجائز طور پر سترہ سو پچاس روپے کا چالان کیا،،، وہ غریب آدمی ہے گھر کا گزار بھی مشکل سے چلتا ہے چالان کہاں سے بھرے،،، اس دوران ساتھی رکشہ ڈرائیورز نے شدید احتجاج بھی کیا۔۔دوسری جانب سی ٹی او لاہور ایس ایس رائے اعجاز احمد کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شخص چالان کی وجہ سے نہیں بلکہ ذاتی وجوہات پر احتجاج کر رہا تھا،،، رکشہ ڈرائیور کی تحریرمیں کہیں بھی چالان ہونے کا ذکرنہیں،،، رکشہ ڈرائیورکوریسکیوکی مددسے باحفاظت کھمبے سے نیچے اتارلیاگیاہے۔

Most Popular