پنڈ دادن خان اور ملکوال کو ملانے والا وکٹوریہ پل عام ٹریف کیلئے بند

پنڈ دادن خان اور ملکوال کو ملانے والا  وکٹوریہ پل عام ٹریف کیلئے بند


جہلم کی،تحصیل پنڈ داد ن خان اور منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کو ملانے والا واحد وکٹوریہ پل چک نظام ریلوے انتظامیہ نے عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ لوگ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں داخل ہونے کے لیے کشتیوں کا سہارہ لینے پر مجبور ہیں۔ پل کے زریعے ہزاروں لوگ گھنٹوں کا راستہ منٹوں میں طے کرتے تھے۔ کشتیوں کے مالکان نے دریا عبور کرنے کے لیے کرائے میں چار گناہ اضافہ کردیا ہے۔ کشتیوں میں گنجائش سے زائد افراد کو بٹھانے سے حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ پل پرانا ہوچکا ہےاس لئے اسے عام آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے اور اس پر سے صرف ٹرین گزاری جارہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی مرمت کی جائے۔

Most Popular