کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب ٹرالر الٹ گیا
کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرالر الٹ گیا ،،، حادثے میں ٹرالر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ،،، حادثے کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ،،، اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کام شروع کردیا ،،، الٹےہوئے ٹرالر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا،،جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی