فتح جنگ میں سجادہ نشیں کی گرفتاری کیخلاف سیکڑوں مریدوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

 فتح جنگ میں سجادہ نشیں کی گرفتاری کیخلاف سیکڑوں مریدوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا


اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے قریب قطبال میں پولیس نے سجاد نشیں پیر امجد شاہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی ان کے سیکڑوں مرید پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو گئے اور تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔ حالات کشیدہ ہونے پرتھانے کے باہر جمع افراد نے پتھراؤ شروع کردیا جس سے ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تھانے کے باہر موجود افراد سے نمٹنے کیلئے مزید نفری طلب کرلی اور علاقے کو سیل کردیا۔

Most Popular