کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن،ممنوعہ سامان اورمنشیات برآمد

کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن،ممنوعہ سامان اورمنشیات برآمد

سینیٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کیفرار کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جیل میں سرچ آپریشن کیاگیا، قیدیوں کی بیرکس کی تلاشی کے دوران ممنوعہ سامان اور منشیات برآمد کر لی گئی۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آپریشن کیدوران کالعدم تنظیم کے کارندوں کی بیرکس خصوصی تلاشی لی گئی جس میں کارروائی کے دوران جیل کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کو موصول ہونے والی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل سے دہشت گردی کے دو ملزمان کے فرار کی کارروائی ایک دن کام معاملہ نہیں بتائی گئی بلکہ اس کو مکمل منصوبہ بندی قرار دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں نے جیل کی متعلقہ بیرک کی مضبوط گرلیں مشینوں کی مدد سے کاٹی ۔سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ کے مطابق فرار ہونے والے ایک ملزم کو بغیر پیشی جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو جج کے رخصت پر ہونے کے باوجود وہاں لایا گیا۔ثنااللہ عباسی کے مطابق گرفتار22ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔

Most Popular