تاجر برادری رمضان کے تقدس میں منافع خوری اور گرانفروشی ترک کر دیں۔ علمائے کرام

تاجر برادری رمضان کے تقدس میں منافع خوری اور گرانفروشی ترک کر دیں۔ علمائے کرام

علمائے کرام نے تاجربرادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی،منافع خوری اور گرانفروشی ترک کر دیں ۔رمضان رحمت،مغفرت اور بخشش کا مہینہ ہے تاہم مصنوعی مہنگائی ،منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔نماز جمعہ کے خطبات میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ رمضان کے دو عشرے گزرجانے کے بعد بھی شہر میں مہنگائی زوروں پر ہے اور مصنوعی مہنگائی کر کے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے ۔قیامت کے دن آپ نے اس سب کا حساب دینا ہے ۔اس دن ایک ایک نیکی کے لئے لوگ مارے مارے پھریں گے ۔ہمیں دنیا میں عدل،انصاف اور سچ کا بول بالا رکھنا ہو گا او رخاص کر ماہ رمضان المبارک میں تاجر برادری کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ مہنگائی،منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ترک کر دیں کیونکہ آپ کی عبادات اسی وقت قبول ہونگی جب آپ اس مقدس مہینے میں سچ بولیں گے ،ناپ تول پورا رکھیں گے اور اپنے مسلمان بھائی کیلئے تکلیف کا باعث نہیں بنیں گے۔

Most Popular