گرمی کم کرنے کیلئے نوجوانوں اور بچوں کا سوئمنگ پولوں پر رش بڑ ھ گیا۔

گرمی کم کرنے کیلئے نوجوانوں اور بچوں کا سوئمنگ پولوں پر رش بڑ ھ گیا۔

گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نوجوانوں اور خاص کر بچوں کی بڑی تعداد نے سوئمنگ پولوں،نہروں اور دریائوں کا رخ کرلیا ۔جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے پشاور میں سوئمنگ پولوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے سوئمنگ پولوں کے مالکان نے ریٹ بھی بڑھا دیئے ہیں تاہم گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہری زیادہ پیسے بھی دے رہے ہیں ۔دوسری جانب نہروں اور دریائوں پر بھی لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔جمعہ کے روز پشاور سے متصل ضلع چارسدہ کے پرفضاء مقام سردریاب ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے رخ کیا جہاں دریا کنارے نہا کر گرمی بھگاتے رہے جبکہ کئی افراد نے افطاری بھی دریا کنارے دوستوں کے ساتھ ہی کی ۔

Most Popular